موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

0 minutes, 0 seconds Read

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ہے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے جس کا ہماری زندگیوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی حکومت برسرِ اقتدار آئی تو ماحولیات کا کوئی سیکرٹری موجود نہیں تھا، لیکن حکومت نے فوری طور پر اس اہم شعبے پر توجہ دی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں، اور مختلف منصوبوں کے تحت عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ’پلانٹ فار پاکستان‘ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک بھر میں شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ ماحولیاتی توازن بحال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ائرکوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ، 50 ائرمانیٹرز لگائے ہیں، نوائرمنٹل فورس کوضروری سامان سے لیس کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، آبی ذخائرمیں اضافہ، اقدامات اٹھا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے پنجاب میں کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے اس موقع پر اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کا دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور مشترکہ کوششوں سے ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

Similar Posts