کراچی: مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 2 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شہری زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم بعد ازاں سڑک کو کلیئر کر دیا گیا۔

Similar Posts