سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت کئی ممالک میں آج عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے

0 minutes, 0 seconds Read

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحٰی آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے ہیں، امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

پندرہ لاکھ سے زائد حجاج نے مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ رمی جمرات کے لیے کنکریاں جمع کیں اور نماز فجر کے بعد بڑے شیطان کو سات کنکریاں ماریں۔

دوسری جانب پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔

شہر بھر میں واقع بوہری برادری کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے۔

نماز کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے بوہری برادری کی جانب سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

Similar Posts