امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی ویٹو کر کے ظلم کا ساتھ دیا، حافظ نعیم الرحمن

0 minutes, 0 seconds Read

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور عالمی و قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 67 ہزار افراد انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث حج کی سعادت سے محروم رہ گئے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے ظلم کا ساتھ دیا۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جنگ کو ترجیح دی،امریکہ نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اور پاکستان کی سیاسی قیادت نے کوئی واضح احتجاج نہیں کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیلڈ مارشل تمام مسلم ممالک کے سپہ سالاروں کا اجلاس بلائیں تاکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔

امیر جماعت اسلامی نے حالیہ بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آ رہے۔ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس کے بوجھ میں دبا دیا گیا ہےتنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنا چاہیے۔ جبکہ جاگیردار اور مراعات یافتہ طبقہ بدستور ملک کو لوٹ رہا ہے۔حکومت کےمہنگائی کم کرنےکےدعوے بے نقاب ہوگئے جب تک عملی اقدامات نہیں ہوں گےمہنگائی کم نہیں ہوگی۔

Similar Posts