کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس یو کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

دوسری جانب ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار اہلکاروں پر شہری کے اغوا اور لاکھوں روپے تاوان کا الزام ہے۔ مغوی مدد علی گزشتہ روز بلاول جوکھیو گوٹھ سے لاپتا ہوا تھا۔

ملیرکینٹ پولیس نے فوری کارروائی کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس حکام کا کہنا کہ مغوی کو کئی گھنٹے تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، ملزمان نے تاوان اور مغوی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کیا۔
گرفتارپولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ،تفتیش کی جاری،پولیس

Similar Posts