وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، پاکستان وفد کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طورپرکھولا گیا۔ وزیراعظم اورآرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بُنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا
وزیرِاعظم اورفیلڈ مارشل نے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

وزیراعظم اور پاکستانی وفد سعودی ولیِ عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔

پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کے دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکرانہ ادا کیا۔

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کیلئے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِاطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔

Similar Posts