بارکھان میں قبائلی لشکر اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق بارکھان میں ڈیرہ بگٹی کی سرحد پر فتنہ الہندوستان کے خلاف ایکشن کے دوران جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آفتاب بگٹی، حاجی خان محمد بگٹی کی قیادت میں دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا گیا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ لیویز اور مسوری قبائل نے دہشت گردوں کو گھیر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں اور قبائلی لشکر کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے بعد ورثا کو دی جائیں گی۔