لوئر دیر میں آپریشن بُنیان المرصوص میں پاک فوج کی کامیابی کے اعتراف میں خصوصی جرگہ

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کے خلاف آپریشن ”بُنیان المرصوص“ میں پاک فوج کی عظیم کامیابی کے اعتراف میں لوئر دیر میں ایک خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عمائدین نے شرکت کی۔ جرگہ کا مقصد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا اور قومی اتحاد و یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنا تھا۔

اس اہم تقریب میں کمانڈنٹ دیر اسکاؤٹس بریگیڈیئر ثناء اللہ کی خصوصی شرکت نے اس موقع کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ جرگہ کے دوران تمام سیاسی رہنماؤں نے پاک فوج کی بہادری، قربانیوں اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو سراہا۔

شرکاء نے کہا کہ ہماری افواج نے ملک کے دفاع میں جو کارنامے انجام دیے ہیں، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان

آپریشن بنیان مرصوص: فتح 1 اور 2 میزائلوں سے پٹھانکوٹ پر کاری ضرب کے مناظر

گرینڈ جرگہ میں شریک تمام سیاسی قائدین نے افواجِ پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہر محاذ پر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور قوم کا اتحاد پاکستان کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔

مقامی سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام کا یہ گہرا رشتہ ہی ملک کا حقیقی دفاع ہے، اور یہی اتحاد ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Similar Posts