جامشورو میں سیلاب متاثرہ خواتین کو مکانات کی ملکیت کی اسناد تقسیم

0 minutes, 0 seconds Read

جامشور میں سیلاب متاثرہ خواتین میں مکانات کی ملکیت کی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنرآفس جامشورومیں منعقد کی گئی۔

یہ تقریب سندھ حکومت کے عوام دوست منصوبے ”سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ“ کے تحت منعقد کی گئی، جس کا مقصد 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو پائیدار رہائش فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت ضلع جامشورو میں مجموعی طور پر 56,417 مکانات کی تعمیر جاری ہے، جن میں سے بڑی تعداد خواتین کے نام منتقل کی جا رہی ہے تاکہ انہیں معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔

شدید سردی کی آمد، سندھ کے ہزاروں سیلاب متاثرین تاحال بے گھر

ملیر ٹینٹ سٹی: سیلاب متاثرین میں وبائی امراض بڑھ گئے

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو، ملک سکندر خان، قائم مقام ڈپٹی کمشنر جامشورو نوردین ہنگورجو سمیت دیگر سرکاری افسران، سماجی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو مکانات کی ملکیت دینا ایک انقلابی قدم ہے جو نہ صرف ان کے حقوق کے تحفظ کا ذریعہ ہے بلکہ معاشرے میں ان کے مقام کو بھی مضبوط کرے گا۔

Similar Posts