سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، جس کے باعث انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا۔ پی آئی سی میں ان کا فوری طور پر طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع نے بتایاکہ اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے۔
بعد ازاں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پی آئئ سی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا، خواجہ سعد کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کو فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے انھیں ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔