وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں شرکت، محمد بن سلمان نے گاڑی خود چلائی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، محمد بن سلمان نے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔

سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی استقبال کیا گیا اور ولی عہد محمد بن سلمان خود گاڑی چلا کر وزیراعظم کو ظہرانے میں شرکت کے لیے لے کر گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ظہرانے میں دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی، ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سعودی کابینہ وعسکری قیادت بھی شریک ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کی شاندار کامیابی پر ولی عہد کو مبارک باد دی اور سعودی حکومت کی میزبانی کو سراہا۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی، منیٰ پیلس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

Similar Posts