فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، عید پر 3 افراد قتل

0 minutes, 0 seconds Read

فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں عید کے موقع پر دیرینہ دشمنی کے تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو قتل کر دیا۔ قتل شدگان میں محمد خان، ناصر اور تقی عباس شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اچانک گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد حملہ آور اسلم اور اس کے آٹھ ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کچھ عرصہ قبل ایک مقدمے سے بری ہو کر آئے تھے، جس کے بعد دشمنی کے باعث یہ قتل پیش آیا۔

کراچی: سائٹ ایریا میں مل مالک کا ملازمین پر بدترین تشدد، ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے علاقے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts