آلائشیں اٹھانے کی سروس کے کوئی چارجز نہیں، میئر کراچی

0 minutes, 0 seconds Read

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز میں آلائشیں اٹھانے کے لیے پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جہاں سے عملہ شہریوں کے گھروں سے آلائشیں جمع کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کوشش ہے شہر کے کسی بھی شہری کو کویٔی مشکل پیش نہ آئے اور آلائشیں اٹھانے کی یہ سروس مکمل طور پر بلا معاوضہ ہے۔ شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 1128 پر درج کرا سکتے ہیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ کا مکمل حق ہے کہ وہ عوام کے لیے کام کریں اور بار بار پیشکش کی کہ کراچی کے لیے سب مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا اگر کچھ اچھا ہوا تو دوسرے بھی کریں، برا ہوا تو پیپلز پارٹی نے کیا ہے۔ انہوں نے عید کے دن منفی سیاست سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ عید کا دن ہے، منفی سیاست پر مٹی ڈال دینی چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دوستوں نے خود آئین نہیں پڑھا، اور جو لوگ عوام سے تعلیم چھین رہے ہیں وہ بھی آئین سے نابلد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میئر کا دفتر سیاسی پریس کانفرنس کے لیے نہیں بلکہ عوام کے کام کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہر کی سہولیات کو بہتر بنانے اور عوام کی دہلیز تک پانی پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Similar Posts