لاہور میں اسلام پورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹے پر مشتمل ’سنیچر گینگ‘ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خواتین سے پرس، موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی شناخت شیراز اور طیب کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مختلف علاقوں میں خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پرس، موبائل اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔
کوٹلی لوہاراں میں غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے دوست کا قتل، لاشیں کار سے برآمد
پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل بھی خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے کی واردات کی تھی، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے ایک موٹر سائیکل، آٹھ موبائل فونز، چھ خواتین کے پرس، ایک لاکھ روپے نقدی اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
لاہور: انٹرنیٹ پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے کو ڈھائی سال قید کی سزا
ملزمان اسلام پورہ، گلشن راوی اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔