سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہباز شریف جمہوریت کو سمجھتے اور انہیں چیزوں کا علم ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ شہبازشریف کو چیزوں کا پتہ ہے اور جمہوریت کو بھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاٹری کبھی کبھی کھلتی ہے، ہربار نہیں کھلتی۔
انہوں نے کہا کہ لاٹری دوبارہ کھل بھی جاتی ہے تو مجھے مشکل لگتا ہے کہ پی پی ساتھ چلے گی، جو طرز حکمرانی ہے مجھے نہیں لگتا لاٹری دوبارہ کھلے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ خود داری کی باتیں کم از کم ہم سے نہ کریں اور یہ باتیں وہ کرے جو میرٹ پر ہو، ہم نے تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور اس پر آج تک عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست پیپلزپارٹی نہیں کرتی۔