مرغزارگراونڈ، اسلام آباد میں منگل کو پہلی اننگ میں صائم ایوب نے 142 منٹ کی بیٹنگ میں 89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے بھی لگائے ایشیا کپ میں ناقس بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے صائم ایوب نے راونڈ میچز میں عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مسلسل صفر پر آؤٹ ہو کرہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔
انہوں نے بھارت کے خلاف سپرفور کے میچ میں 21 اورسری لنکا کے خلاف 2 رنزبنانے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف بھی صفر کی خفت کا شکارہوکر رواں برس 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ برابر کیاتھا۔
صائم ایوب ایشیا کپ سے قبل اسی سال 28 مئی کو لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سہ فریقی سیریز میں 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے۔
تاہم، بھارت کے خلاف فائنل میں صائم ایوب نے 11 گیندں پر 2 چوکوں کی مدد سے 14 رنزبنائے تھے۔صائم ایوب ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹر ہیں۔ عمر اکمل 10 مرتبہ اور صائم ایوب 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔