ذرائع کے مطابق بارسلونا میں پاکستان اور اسپین کے میچز 29 اور 30 نومبر کو ہوں گے، دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم کی 26 نومبر کو بارسلونا روانگی کا پلان بنایا گیا ہے۔
پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ارجنٹائن کا دورہ کرے گی۔ ارجنٹائن اور ہالینڈ کے ساتھ میچز 10 سے 15 دسمبر تک شیڈول ہیں۔
پرولیگ کا دوسرا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں فروری میں رکھا گیا ہے جہاں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ ہوبارٹ میں میچز کھیلے گی۔
جون کے دوسرے ہفتے میں بیلجیم اور اسپین کے ساتھ مچز بیلجیم میں طے ہیں جبکہ جون کے آخری ہفتے میں لندن میں انگلینڈ اور بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں 23 اور 25 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان پرولیگ سے پہلے بنگلا دیش کا بھی دورہ کر رہی ہیں جہاں 13، 14 اور 16 اکتوبر کو ڈھاکا میں تین میچز ہوں گے۔
اس سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنے کی حقدار ہوگی، جو فروری کے آخری ہفتے ہوگا۔ پاکستان اور بنگلا دیش سیریز کے بعد ورلڈکپ کوالیفائر کا شیڈول اور مقام طے ہونا ہے۔