گوگل نے طالبعلموں کی اپنے اے آئی تک رسائی آسان بنا دی

0 minutes, 0 seconds Read

گوگل نے امریکی کالج طلباء کے لیے ایک زبردست پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے تحت وہ 30 جون 2026 تک گوگل کے جدید ترین اے آئی پلیٹ فارم ’جیمینی ایڈوانسڈ‘ تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس پیشکش میں 2TB کلاؤڈ اسٹوریج، ویسک، نوٹ بک ایل ایم پلس، اور دیگر اہم ٹولز شامل ہیں، جو طلباء کو تعلیمی کاموں میں نمایاں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جیمینی ایڈوانسڈ گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے، جو جیمینی 2.5 پرو کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ یہ ماڈل طلباء کو گہرے تحقیق کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ طلباء اس کی مدد سے سینکڑوں تحقیقاتی مواد کو فوراً خلاصہ کرسکتے ہیں، پی ڈی ایف فائلز اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور ان پر مخصوص حصوں کو ہائلائٹ کر کے ان سے متعلقہ وضاحتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ماڈل گوگل کے دیگر ٹولز جیسے شیٹس، جی میل، اور ڈاکس میں بھی انٹیگریٹ ہو چکا ہے، جس سے طلباء کو کام میں آسانی ہوتی ہے۔

گوگل کی جیمنائی اے آئی کیا ہے

ویسک اور نوٹ بک ایل ایم پلس جیسے اضافی ٹولز طلباء کو مواد کی تخلیق اور ان کے تعلیمی کاموں کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ 2 TB لاؤڈ اسٹوریج کا فائدہ یہ ہے کہ طلباء اپنی تمام نوٹس، اسائنمنٹس، اور پروجیکٹس کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ’جیمینی لائیو‘ کی مدد سے طلباء آئیڈیاز پر کام کرسکتے ہیں، پریزنٹیشنز کی مشق کرسکتے ہیں، اور مشکل موضوعات کو بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

گوگل کی یہ پیشکش خاص طور پر امریکی طلباء کے لیے ہے، اور اس میں شرکت کرنے کے لیے انہیں 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہونا ضروری ہے، ان کے پاس ایک .edu ای میل ایڈریس ہونا چاہیے، جو عام طور پر امریکی اداروں کی طرف سے فراہم کیا جاتا ہے، اور انہیں امریکہ کا رہائشی ہونا چاہیے۔ مزید یہ کہ انہیں اپنے تعلیمی ادارے کی تصدیق بھی کرانی ہوگی۔ اس آفر کے لیے سائن اپ کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2025 ہے۔

گوگل نے مستقبل کے روبوٹس کی ’روح‘ تیار کرلی

دوسرے ممالک کے طلباء کے لیے صورتحال

فی الحال دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے طلباء اس پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ چاہے وہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہوں یا آن لائن پروگرامز کر رہے ہوں۔

تاہم، وہ گوگل ون اے آئی پریمیم پلان کے ذریعے اس کی مماثل خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جس کی ماہانہ قیمت 6،415 روپے ہے۔

Similar Posts