وزیراعظم شہباز شریف کا میانمر میں تباہ کن زلزلے پر ہم منصب وزیراعظم سے اظہار تعزیت

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہبازشریف نے میانمر میں تباہ کن زلزلے پر ہم منصب وزیراعظم سے ٹیلئی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انھوں نے میانمر کے وزیراعظم سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم میانمر کو امداد کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی اے ایم 70 ٹن امدادی سامان فراہم کریگا، 2 کھیپ میں اگلے 48 گھنٹے میں متاثرین کو پہنچائی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے میانماری عوام کی بہادری پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں قدرتی آفت پر جلد قابو پالیں گے۔

میانمار میں آئے زلزلے نے کتنے ایٹم بموں کی طاقت پیدا کی؟

وزیراعظم کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں عیدالفطر کی مبارکباد دی، ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بحرین میں موجود پاکستانی برادری کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بحرین کی فلاح وبہبودمیں کلیدی کردارادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدرسے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرسے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے ایرانی عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاک ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے رابطہ

قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے بھی رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر یونس سے ٹیلی فون پرگفتگو میں انھیں عید کی مبارکباد دی۔

ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور انھوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو عید کے موقع پرمبارک باد دی۔

Similar Posts