جڑانوالا میں عید کے روز بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، ملزم واقعے کے بعد مقتول کی بیوی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالا میں عید کے روز بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا اور مقتول کی بیوی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ ملزم شاہد نے فائرنگ کر کے بھائی امجد یاسین کو قتل کیا۔ مقتول امجد 6 ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔
مقتول امجد نے پہلے اپنے ایک بھائی کو قتل اور بہن کو زخمی کیا تھا جس کا شاہد کو رنج تھا، مبینہ طور پر جب امجد جب جیل میں تھا تو ملزم شاہد نے مقتول کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیے تھے۔
ملزم شاہد نے چند سال قبل والد کو قتل کر کے صحن میں دفن کر دیا تھا۔
پولس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔