پی سی بی ویمنزانڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل آج اسٹرائیکرزاور کانکرزکی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم پرکھیلا جائے گا۔
15 لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ کا مقصد دسمبرمیں دورہ بنگلا دیشں کے لیے پاکستان انڈر19 ویمن کرکٹ ٹیم کا انتخاب ہے۔
فائنل جیتنے والی ٹیم ساڑھے 7 لاکھ روپے انعام کی حقدار ہوگی۔ ایونٹ کی بہترین کھلاڑیوں کے لیے اگلے ماہ ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد ہوگا۔
12 روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھرسے منتخب 60 کھلاڑیوں پرمشتمل 4 ٹیموں کانکرز، چیلنجرز، اسٹارز اور اسٹرائیکرز کے درمیان راونڈ رابن لیگ کی بنیاد پرمیچز کھیلے گئے۔ حیران کن طور پر6 راونڈ میچز میں ایک فتح بھی نہ حاصل کرنے والی اسٹرائیکرز نے 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آنے والی چیلنجرز کو سیمی فائنل میں شکست ایونٹ سے باہر کیا جبکہ 6 پوائنٹس پانے والی کانکرزنے 8 پوائنٹس جوڑنے والی اسٹارزکو زیر کرکے فائنل میں رسائی پائی۔