عید کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کے لواحقین کے جذبات سے بھرپور پیغامات

0 minutes, 0 seconds Read

پاک فوج کے جانباز سپوتوں نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

عید کی خوشیاں شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں، جنہوں نے اپنی جان دے کر ہمیں یہ دن آزادی اور امن سے منانے کا موقع دیا۔

عید کے اس موقع پر ہمیں نہ صرف شہداء کو، بلکہ اُن کے اہلِ خانہ کی لازوال قربانی کو بھی دل سے یاد رکھنا چاہیے۔

سپاہی عاطف خان شہید کے اہلِ خانہ نے عید کے موقع پر اپنے جذبات کچھ یوں بیان کیے:

سپاہی عاطف خان شہید کے والد نے کہا کہ عید کی قربانی کا سارا انتظام پہلے میرا بیٹا کیا کرتا تھا۔ اس بار عید میرے بیٹے کے بغیر ادھوری لگے گی، سپاہی عاطف خان شہید فجر کے بعد میرے ساتھ مسجد جاتا اور پھر ہم سب ساتھ میں ناشتہ کرتے۔

عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کا آغاز، ملک بھر میں مذہبی عقیدت سے منائی جا رہی ہے

سپاہی عاطف خان کے والد کا کہنا تھا کہ ناشتے کے بعد میرا بیٹا گوشت تقسیم کرنے میں میری مدد کرتا تھا، محلے کے لوگ آج بھی اس کی محبت اور خدمت کو یاد کرتے ہیں۔

شہید سپاہی عاطف خان کے بھائی نے کہا کہ میرا بھائی سپاہی عاطف خان ہر عید پر فجر کی نماز کے بعد ہمارے ساتھ وقت گزارتا، اس بار مجھے میرے بھائی کی کمی بہت شدت سے محسوس ہو گی، عید کے موقع پر میرا بھائی چھٹی آیا کرتا تھا۔

بھائی کا کہنا تھا کہ امی اس کے پسندیدہ کھانے بناتی تھیں، اور شام میں سب سیر و تفریح کیلئے جایا کرتے تھے، مجھے فخر ہے کہ میرے بھائی نے وطن کی خاطر جان دی اور ہم سب کے لیے قربانی کی حقیقی مثال بنا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اورپاک افواج کی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد، اتحاد، قربانی اور ہم آہنگی کے پیغام کا اعادہ

عید الاضحیٰ کے موقع پر سپاہی محمد ثقلین شہید کے لواحقین کا پیغام

سپاہی محمد ثقلین شہید کے لواحقین نے عید قرباں کے موقع پر اپنے پیارے کو یاد کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا۔

سپاہی محمد ثقلین شہید کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کی ہمیشہ سے خواہش ہوتی تھی کہ وہ عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارے، میں اپنے بیٹے کے نام پر دو قربانیاں بھی دے رہا ہوں، ثقلین کی بہت زیادہ یاد آتی ہے۔

شہید سپاہی محمد ثقلین کے والد کا کہنا تھا کہ عید پر بڑی خوشی سے وہ سب گھر اور خاندان والوں سے ملتا تھا، ثقلین کے بچے بہت اداس ہیں کہ ہمارے والد ہوتے تو ہم بھی عید پہلے کی طرح خوشی سے مناتے، ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمارا بیٹا اس وطن کے لئے شہید ہوا۔

لوئر دیر میں آپریشن بُنیان المرصوص میں پاک فوج کی کامیابی کے اعتراف میں خصوصی جرگہ

سپاہی محمد ثقلین شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی اس عید پر ہمارے ساتھ نہیں ہو گا، اس کا ہمیں بہت دکھ ہے،اس سے قبل ہماری کوئی بھی عید بھائی کے بغیر نہیں گزی، یہ بھائی کے بغیر دوسری عید ہے۔

سپاہی محمد ثقلین شہید کے بھائی نے بتایا کہ عید کے دن بھائی خصوصی تیار ہوتے تھے اور بچوں کو گھمانے پھرانے لے کر جاتے تھے، بھائی کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے، اللہ نے بھائی کو عظیم شہادت کا رتبہ دیا، اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔

سپاہی محمد ثقلین شہید جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہماری تاریخ کا نہ بھلایا جانے والا باب ہیں۔

توقیر عباس شہید کے اہلخانہ کا جذبات سے بھرپور پیغام

عید الاضحٰی کے موقع پر نائیک توقیر عباس شہید کے اہل خانہ نے فخر اور جذبات سے بھرپور پیغام دیا۔

نائیک توقیر عباس شہید کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا بہت فرمانبردار تھا، ماں کو تکلیف ہوتی تو فوراً حاضر ہوتا، اللہ میرے بیٹے کی شہادت قبول کرے اور ہمیں صبر جمیل عطا فرمائے، شہادت کو چار ماہ بیت گئے، لیکن ہم اسے پل بھر کے لیے نہیں بھولے۔

نائیک توقیر عباس شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ توقیر عباس بہت اچھے اخلاق کا مالک تھا، والدین کا بہت احترام کرتا تھا، وہ اپنی نوکری احسن طریقے سے انجام دیتا تھا، دو عیدیں گھر نہ آیا، اس عید پر آنا تھا، مگر شہادت کی خبر ملی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

توقیر عباس شہید کے بھائی نے بتایا کہ شہادت کی خبر پر دل خوش بھی ہوا، لیکن دکھ ناقابلِ بیان ہے، شہادت کی خبر پر دل خوش بھی ہوا، لیکن دکھ ناقابلِ بیان ہے۔

نائیک توقیر عباس شہید کی بیٹی نے پاک فوج کا حصہ بن کر شہید والد کے نقش قدم پر چلنے کا خواب دیکھا۔

نائیک توقیر عباس شہید کی بیٹی نے پیغام میں کہا کہ عید تو آ گئی ہے، مگر میرے والد نہیں آئے۔
میرے والد مجھ سے بہت پیار کرتے تھے، میرے والد کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، ان کی کمی ہر لمحہ محسوس ہوتی ہے، میرے والد بہت بہادر تھے، انہوں نے وطن کی خاطر جان قربان کی۔

Similar Posts