پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عید الاضحیٰ جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمان عید قرباں مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہے ہیں، مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے۔، تاہم مودی سرکار نے کشمیری مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے
ایکس پر بیان میں لکھا کہ یہ دینی معاملات میں صریحا ًمداخلت ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھمی، مزید 42 فلسطینی شہید
وہیں سعودی عرب، مقبوضہ بیت المقدس، دبئی، شارجہ، اردن، عمان، مصر، ایران اور عراق سمیت خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحٰی کا آج دوسرا روز ہے۔
لندن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمان عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان
امریکا، برطانیہ اور یورپ میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز عید منائی بعض آج عید قرباں منارہے ہیں۔