پاکستانی نوجوان نے بھارتی ڈیلیوری ڈرائیور کو حیران کردیا

0 minutes, 1 second Read

کینیڈا میں ایک پاکستانی نے بھارتی اوبر ایٹس ڈرائیور کو 100 ڈالر کی ٹپ دے کر سب کو حیران کردیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں حمزہ عزیز نے انسٹاگرام پر نونیت کے ساتھ اپنی بات چیت شیئر کی اور اس کے بعد نونیت کو 100 ڈالر کی ٹپ دی۔

نوجوان بیڈ کو گاڑی بنا کر سڑکوں پر لے آیا، دیکھنے والے حیران رہ گئے

ویڈیو میں، جب نونیت نے حمزہ کا آرڈر دیا، تو حمزہ نے بتایا کہ یہ آرڈر درست نہیں تھا۔ نونیت نے فوراً کہا، ”مجھے 15-20 منٹ دیں، میں دکان پر واپس جاؤں گا اور آپ کامسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گا۔“

حمزہ نے انکشاف کیا کہ دراصل وہ کسی ایسے شخص کو تلاش کر نا چاہتے تھےجو اضافی محنت کرنے کے لیے تیار ہو۔ انہوں نے نونیت سے پوچھا کہ اگر آپ کو میرے سوال پوچھنے میں کوئی اعتراض نہ ہو، تو آپ کو میری مدد کرنے کی ترغیب کیا تھی؟“

نونیت کا جواب بہت دل کو چھو جانے والا تھا: “فی الحال، میں چاہتا ہوں کہ اپنا کام درست طریقے سے کریں۔“حمزہ نے انکشاف کیا۔

اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے اپنا تعارف کرایا۔ نونیت نے اپنے خواب کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک دن حجام بننا چاہتا ہے اور اپنی حجام کی دکان کھولنا چاہتا ہے۔

حمزہ عزیز نے نونیت کی محنت اور عزم کو سراہا اور اسے 100 ڈالر کی ٹپ دی۔ نونیت نے یہ ٹپ شکرگزاری کے ساتھ قبول کی۔

حمزہ نے اپنے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں نونیت کی کہانی شیئر کی، جس میں بتایا کہ نونیت ایک غیر ملکی طالب علم ہے جو اپنے خاندان سے دور کینیڈا آیا ہے۔ وہ بارش، برف باری اور راتوں تک کھانا ڈیلیور کرتا ہے تاکہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکے۔

حمزہ نے مزید کہا کہ نونیت نہ صرف ایک اوبر ایٹس ڈرائیور ہے بلکہ وہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جستجو میں ہے۔ وہ حجام بننے کا خواب دیکھتا ہے اور ایک دن اپنی حجام کی دکان کھولنا چاہتا ہے۔

حمزہ عزیز، جو کینیڈا میں نرس کے طور پر کام کرتے ہیں، نے نونیت کے عزم اور محنت کو سراہا اور اسے اس کی محنت کے بدلے 100 ڈالر کی ٹپ دی۔

Similar Posts