تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج و لانگ مارچ کے 2 مقدمات میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت درخواستیں خارج کر دیں۔

عدالت نےعمرایوب کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کر دی، جبکہ صنم جاوید، مشال یوسفزئی کے وکیل نےعدالت سے وقت مانگ لیا، عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے 22 مارچ کو دلائل طلب کرلئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں بلوچستان ٹرین واقعے پر کوئی بات نہیں کررہا، عمر ایوب کا شکوہ

راولپنڈی میں انسداد دہشت گری کی عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے سماعت کی پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے دلائل دیئے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کر دی گئی۔

عمر ایوب کا آئی ایم ایف کو خط، ملک میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی پر زور

عمر ایوب کی جانب سے وکیل ملزم یا حاضری معافی کی درخواست عدالت نہیں پہنچی، جس پر جج امجد علی شاہ نے عدم پیروی پر ان کی عبوری ضمانت خارج کی۔

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: جے آئی ٹی نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا

دوسری جانب انسداد دہشت گری عدالت راولپنڈی میں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی، صنم جاوید، مشال یوسفزئی کے وکیل فیصل ملک نے دلائل کیلئے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔ جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ فیصل ملک سے 22 مارچ کو دلائل طلب کرلئے ہیں۔

Similar Posts