چین نے بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی لگا دی

0 minutes, 0 seconds Read

چین کا اہم قدم بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا۔ آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کو بے بس کر دیا ہے۔ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہو گئی ہے اور صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی پابندی سے متاثر ہوئی ہے۔

نایاب دھاتوں میں چین کی اجارہ داری ہے اور بھارت کے پاس کوئی متبادل نہیں۔ بھارتی آٹو انڈسٹری میں شور مچ گیا ہے اور حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی کارخانوں کی بندش کے خدشے کے ساتھ ساتھ روزگار پر بھی منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

چین کی پابندی سے مودی سرکار کے میک ان انڈیا دعوے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس اقدام سے بھارت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ متوقع ہے جبکہ بھارت کی صنعتی خودمختاری پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ایک بار پھر بھارتی صنعت غیر ملکی رحم و کرم پر ہے۔

’برکس‘ ممالک کا بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور

چین کی پابندی سے بھارت کا صنعتی خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں اور روایتی آٹو پروڈکشن کا دار و مدار انہی نایاب دھاتوں پر ہے اور چین دنیا بھر میں ان دھاتوں کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ بھارت کی آٹو انڈسٹری کی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، پیداوار سست ہو گئی ہے، اور روزگار پر منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں

مودی حکومت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا صنعتی خود کفالت صرف ایک نعرہ تھا؟ کیا مودی سرکار نے غیر ملکی انحصار کے خطرات کو نظر انداز کیا؟ اگر متبادل نہ ملا تو بھارت کی آٹو انڈسٹری کو مزید بڑے معاشی نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کیا مودی سرکار چینی انحصار سے نکل پائے گی؟ نعرے ’میک ان انڈیا‘ کے، حقیقت چین کی مرہون منت۔

Similar Posts