عید کے دوران ملک بھر میں حادثات، 15 افراد جاں بحق، 48 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

عید کی خوشیاں کئی گھروں میں غم میں بدل گئیں، ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک اور دیگر حادثات کے دوران کم از کم پندرہ افراد جاں بحق جبکہ اڑتالیس افراد زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثے میں ایک کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ لیہ میں بس الٹنے کا حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چھبیس افراد زخمی ہوئے۔

سکھر: روہڑی تھانہ جھانگڑو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق

گھوٹکی میں ٹرک الٹنے سے تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے، جب کہ ڈہرکی بائی پاس پر ایک ٹریلر نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ننکانہ صاحب میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جہلم میں دو مختلف حادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دس زخمی ہوئے۔

حیدرآباد: سول اسپتال میں لفٹ خراب، لاش سمیت 4 افراد پھنس گئے

ادھر ہری پور میں تربیلا جھیل میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے دو بچوں کو بچا لیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک کی تلاش تاحال جاری ہے۔

نوشہرو فیروز میں سانگی مائنر سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

Similar Posts