امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچ گیا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا سفارتی وفد واشنگٹن میں کامیاب سفارت کاری کے بعد گزشتہ رات لندن پہنچ گیا، جہاں برطانوی اراکین پارلیمنٹ سمیت وزرا سے بھی ملاقاتوں میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق پاکستان کا مؤف پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کل اور پرسوں اہم ملاقاتیں کرے گا، منگل کے روز برطانوی وزیرمملکت، ہاوس آف کامنز کے اراکین سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہاوس آف کمنز کے کشمیر گروپ سے ملاقات ہوگی اور برطانوی ممبر ہارلیمنٹ عمران حسن کی سربراہی میں گروپ ملاقات کرے گا۔

پارلیمانی وفد کا دورہ نیویارک مکمل، واشنگٹن پہنچ گیا، دفتر خارجہ کا اہم اعلامیہ جاری

بلاول بھٹو زرداری اور وفد کے ارکان تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف برطانیہ میں اجاگر کیا جائے گا۔

قبل ازیں امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اور بھارت کو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بھارتی جارحیت پر بھی سوالات اٹھائے اور عالمی طاقتوں سے مداخلت کی درخواست کی۔

شیری رحمان اور خرم دستگیر خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جنہوں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بھارت بات چیت کے لیے تیار نہیں۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نیویارک پہنچ گیا، بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرے گا

بشریٰ انجم بٹ نے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد کو امریکا میں اپنے مؤقف پر بھرپور پذیرائی ملی۔

Similar Posts