وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب میں کلین اپ آپریشن متحرک ہیں، عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے گئے، ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے، صوبائی ذیشان رفیق ملک اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پورے پنجاب میں کلین اپ آپریشن کا دوسرا روز عید کے پہلے روز مجموعی طور پر ایک لاکھ 11 ہزار 121 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں، عید کے دوسرے دن اب تک 15 ہزار 527 ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں۔
مریم نواز کا لاہور میں پہلا نواز شریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپو، ساہیوال، سرگودھا، راولپنڈی میں آلائشیں اٹھانے، تھکانے لگانے اور صفائی کا کام ریکارڈ رفتار سے جاری ئے،سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔ ایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا، 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔
مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، مریم نواز
عوام کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لوکل گورنمنٹ کے وزیر ذیشان رفیق ملک اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی وزیر اعلی کی تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو بھی شاباش دی ہے۔