کراچی کے علاقے ڈیفنس ٹریفک حادثے میں دوکم عمر لڑکوں کی ہلاکت کا واقعہ، ٹریفک پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی، ایک موٹرسائیکل پرتین کم عمرلڑکے سوار تھے، کم عمر موٹر سواروں کو سی سی ٹی وی میں فاسٹ ٹریک پردیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر 3 کم عمر لڑکے سوار تھے، جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت آیان اور توصیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے زخمی لڑکے کی شناخت طیب کے نام سے کی گئی ہے، جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔
کراچی: واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 کمسن سگے بھائیوں کو کچل ڈالا
پولیس رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل پہلے ایک رکشے سے ٹکرائی اور پھر بے قابو ہو کر ایک ٹینکر سے جا ٹکرائی۔
پولیس کے مطابق ٹینکر ڈرائیور نے بیان دیا ہے کہ اس وقت گاڑی کی رفتار تقریباً 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ٹینکر پر کیو آر کوڈ اور ٹریکر نصب تھا۔
حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔ تاہم پولیس کی کارروائی کے بعد فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔