کراچی میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق بینک لاکرز لوٹنے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے بینک لاکرز لوٹنے میں سہولت کاری کی، ملزمان کو بینک کے اندر لے کر گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لاکر کاٹنے کے لیے گیس کٹر اور دیگر سامان بھی ساتھ لائے تھے، فوری طور پر نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتار سکیورٹی گارڈ سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

Similar Posts