منڈی بہاؤالدین میں 8 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، تشدد زدہ لاش مل گئی

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، تشدد زدہ لاش مل گئی۔

منڈی بہاؤالدین میں گزشتہ روز لاپتہ 12 سالہ بچی کی لاش مل گئی، پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی گزشتہ روز عید پر نانی کے گھر آئی تھی، چیز لینے دکان پر گئی مگرواپس نہ آئی، بچی سے زیادتی کے شواہد بھی ملے، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، بچی عید ملنے کے لیے ننھیال آئی ہوئی تھی۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بچی کو قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں مراد وال میں پیش آیا۔

Similar Posts