عید کی خوشیاں کئی گھروں میں غم میں بدل گئیں، ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک اور دیگر حادثات کے دوران کم از کم 17 افراد جاں بحق جبکہ 62 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثے میں ایک کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
گھوٹکی میں 2 مختلف حادثات میں 4 افراد جان سے گئے اور 8 افراد زخمی ہوئے، حادثہ موٹروے ایم فائیو پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک الٹ گیا جبکہ دوسرے حادثے میں ڈہرکی بائی پاس پر ٹرالر کی زد میں آکر ایک خاتون دم توڑ گئی۔
پنجاب کے شہر لیہ میں تیررفتارمسافر بس باعث الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ 26 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
سکھر: روہڑی تھانہ جھانگڑو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق
جہلم میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، 2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ راٹھیاں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار 2 گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ ننکانہ صاحب میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
حیدرآباد: سول اسپتال میں لفٹ خراب، لاش سمیت 4 افراد پھنس گئے
فیصل آباد میں ملت روڈ پر رکشہ الٹ گیا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ خیرپور میں ٹرالر نے
چنگچی رکشہ کو کچل دیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
ادھر ہری پور میں تربیلا جھیل میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے دو بچوں کو بچا لیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک کی تلاش تاحال جاری ہے۔
نوشہرو فیروز میں سانگی مائنر سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔