وفاقی بجٹ: اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 سے متعلقہ اجلاس کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا، جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث سمیت دیگر امور کا دورانیہ طے ہوگا، مشاورتی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ بھی شریک ہوں گے۔

اپوزیشن اراکین اسد قیصر، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ، جے یوآئی کے نورعالم خان، مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق، مسلم لیگ کے حسین الہٰی اور نیشنل پارٹی کے پولین بلوچ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

حکومت اور اتحادیوں میں ایم کیوایم کے امین الحق، سید حفیظ الدین، پیپلز پارٹی کے اعجازحسین جاکھرانی، نوید قمر، شاذیہ مری، شہلا رضا جبکہ نواز لیگ سے شیخ آفتاب احمد اور نزہت صادق اور وفاقی وزرا سینیٹر اعظم نذیرتارڑ، رانا تنویر، عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور خالد مگسی کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

Similar Posts