کم عمر بچی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچی کی شادی کے معاملے پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج ری اسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے تحت 18 سال سے کم عمر میں بچی کی شادی کرنا غیر قانونی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے شہری محمد اسلم کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے اپنی کم عمر بیٹی حنا اسلم کی مبینہ شادی کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت کے روبرو انکشاف…

Read More

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر اس وقت آگ کی لپیٹ میں آگیا جب وہ ایران کی جانب سے ’غیر قانونی‘ قرار دیے گئے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران دو سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئل ٹینکر دو سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد مکمل طور پر رک گیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے ’آئی آر…

Read More

سانحہ پمز پر سینیٹ کمیٹی کا اجلاس: ‘اصل ویڈیو غائب کردی گئی ہے’، سینیٹر ناصر بٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں شریک سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ پمز واقعے کی اصل ویڈیو غائب کردی گئی ہے اور جو کچھ دکھایا جارہا ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔ اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 14 نومولود بچوں کی اموات کے افسوس ناک واقعے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان…

Read More

‘میر رضا کی موت قتل ہے’، تفتیشی افسر کا عدالت میں بیان

کراچی میں آج میر رضا کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ تفتیشی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ میر رضا کو قتل کیا گیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی خودکشی کے امکان کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران جج نے تفتیشی افسر سراج لاشاری سے سوال کیا کہ آپ کی رائے میں یہ واقعہ کیا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے واضح طور پر بیان دیا کہ ہم کلیئر ہیں…

Read More

دورہ انگلینڈ میں پاکستان کی بدترین پرفارمنس: ٹیم سے ہنگامی بنیادوں پر بڑے کھلاڑی باہر

انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین بیٹنگ پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ اور ناقص کارکردگی پر محمد رضوان اور امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے، جبکہ امام الحق کی انجری سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں امام الحق بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے، تاہم انہیں گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا…

Read More

نیپال اور چین میں ہولناک سیلاب سے ہلاکتیں 800 سے تجاوز، 3 ہزار سے زائد لاپتا

نیپال اور چین کے خود مختار علاقے تبت کی سرحد پر گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے ہولناک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ واقعے کے 5 ویں روز بھی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہزاروں رضا کار اس کام میں شریک ہیں۔ قدرتی آفت کے باعث علاقے میں عمارتیں، پل اور بجلی کے نظام تباہ ہو چکے ہیں جس کے باعث نیپال نے…

Read More

آزاد کشمیر: تعلیمی اداروں کی حد تک انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز کی مرحلہ وار بحالی کا عمل شروع کردیا گیا، مختلف اضلاع میں محدود انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق وادی نیلم، وادی لیپہ اور ضلع حویلی میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے، جبکہ حویلی میں ڈی ایس ایل کے ساتھ 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس بھی بحال کی جارہی ہے۔ مظفرآباد، باغ اور دھیرکوٹ میں بھی محدود انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔ مظفرآباد میں فی الحال تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے صرف ڈی ایس ایل سروس…

Read More

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ لارڈز میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 177…

Read More
کھیل 

لارڈز ٹیسٹ میں 5 وکٹیں: محمد عباس نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 22 اوورز میں 3 میڈن سمیت 57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرلیں، جس کے ساتھ وہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئے اور سابق کپتان وقار یونس کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں…

Read More

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، درخت گرگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بلیو ایریا میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتوار کے روز جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح کے وقت سورج کا راج تھا تاہم دوپہر کے وقت اچانک آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ پہلے تیز ہواؤں نے موسم کو بدل دیا اور اس کے فوراً بعد مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون، سیکٹر ایف سکس…

Read More