بحری جہازوں پر حملے؛ ‘طاقت کے استعمال کا حق رکھتے ہیں’: پاکستان کی یمنی حوثی ملیشیا کو تنبیہ

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور بحریِ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کو دی جانے والی مسلسل دھمکیوں کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفترِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ایسے اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، بحری جہاز رانی کی آزادی کو متاثر کرتے ہیں، بین الاقوامی قانون کے اصولوں کو چیلنج کرتے ہیں اور عالمی تجارت کی بلا تعطل کی آمد و رفت کو خطرے میں ڈالتے ہیں“۔ دفترِ خارجہ…

Read More
پی آئی اے کو نیا روپ دینے کے لیے 'کینوا' کی مقابلے کی پیشکش پاکستان 

پی آئی اے کو نیا روپ دینے کے لیے ‘کینوا’ کی مقابلے کی پیشکش

دنیا بھر میں تصویریں اور گرافکس بنانے کی سہولت دینے والی نامور کمپنی کینوا نے پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کا برانڈ اور روپ بدلنے کے لیے ایک ملک گیر مقابلے کا پہلا قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے اس کام کے اخراجات خود اٹھانے اور جیتنے والوں کے لیے بھاری انعامی رقم دینے کی پیشکش کی ہے، جس کے ذریعے پاکستانی عوام کو قومی ایئرلائن کے نئے انداز کی تیاری میں شامل کیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے لیے کینوا کے جنرل…

Read More

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشیں اور سیلاب، 14 افراد جاں بحق 19 زخمی

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں، چھتیں اور دیواریں گرنے اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ”جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 مرد، 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد،…

Read More

وزیراعظم آفس کے لیے نیا ’پی ایم او سسٹم‘ کس طرح کام کرے گا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید وزیراعظم آفس سسٹم (پی ایم او ایس) کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد وزیراعظم کی ہدایات پر بروقت عمل درآمد، نگرانی، فیصلہ سازی اور حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید وزیراعظم آفس سسٹم (پی ایم او ایس) کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعے وزیراعظم کے احکامات کے اجرا سے لے کر ان پر عمل درآمد، نگرانی اور تکمیل تک تمام مراحل…

Read More

توہین مذہب کے مقدمے میں اینکر پرسن ریحان طارق کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کے مقدمے میں اینکر پرسن ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ منگل کو لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے اینکرپرسن ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ریحان طارق کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں داؤد پیش ہوئے اور اپنے…

Read More

لاہور: سفارت خانوں کا ڈیٹا ہیک کرنے والے 12 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سفارت خانوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ویزا درخواست گزاروں سے فراڈ کرنے والے گروہ کے 12 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر این سی سی آئی اے علی وسیم نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سعودی عرب، جرمنی اور اٹلی کے سفارت خانوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر رہے تھے۔ ملزمان نے مبینہ طور پر سفارت خانوں کے رابطہ نمبرز ہیک کرکے اپنے نمبرز پر ڈائیورٹ کر رکھے…

Read More

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں سے تباہی اور ہلاکتوں کے بعد مزید بارشوں کی پیش گوئی

ملک کے بالائی حصوں بالخصوص خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور ہزاره ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھتیں گرنے، دیواریں منہدم ہونے اور پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جانے جیسے حادثات میں تین بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس تباہی کے بعد بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی ہیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز مردان میں مکان کی چھت…

Read More

سانگھڑ میں متاثرہ ریلوے ڈاؤن ٹریک 24 گھنٹے بعد بحال

سانگھڑ کے قریب وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے مقام پر متاثر ہونے والا ڈاؤن ریلوے ٹریک چوبیس گھنٹے کی مسلسل مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا، جس کے بعد پنجاب سے کراچی آنے والی متعدد مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق بحال کیے گئے ڈاؤن ٹریک سے فرید ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ریلوے آپریشن بتدریج معمول پر لایا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے…

Read More

خیبر پختونخوا میں بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ایبٹ آباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور گلیات میں بارش اور شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہوگئی۔ پیر کو خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اورسیلابی ریلوں کے باعث 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 2 خواتین سمیت متعدد…

Read More

کراچی: نیا ناظم آباد سے اغواء ہونے والا 2 سالہ اذان بازیاب

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نجی سوسائٹی سے اغوا ہونے والا دو سالہ بچہ اذان بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کے والد عبد الوہاب نے اپنے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو سالہ اذان کو گھارو کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ والد عبد الوہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ میرا بیٹا اذان بحفاظت مل گیا ہے، اسے گھارو سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دو سالہ اذان کو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع…

Read More