پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور ڈرگ کوئین گرفتار

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے منشیات فروش خاتون شیریں عرف شیرینہ کو اس کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے براہِ راست ہیروئن سپلائی کرتی تھی اور ماضی میں بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے۔ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش خاتون شیریں عرف شیرینہ کو اس کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے براہِ راست ہیروئن…

Read More

گلگت بلتستان الیکشن؛ ووٹ دیں یا نہ دیں، ہم آپکی خدمت کریں گے: نوازشریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت کی موجودہ حالت دیکھ کر شدید دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولتوں کی خراب صورت حال پر سوال اٹھاتے ہوئے عوام سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھرپور زور و شور سے جاری ہے۔…

Read More

گلگت بلتستان میں گاڑی کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، سڑک کی بندش سے سیکڑوں سیاح محصور

گلگت بلتستان میں دو مختلف مقامات پر انتہائی افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں جہاں ایک طرف پٹن کوہستان کے مقام پر ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری ہے تو دوسری طرف دیوسائی روڈ پر پانی کا بہاؤ بڑھنے کی وجہ سے سیکڑوں سیاح محصور ہو کر رہ گئے ہیں. اسکردو سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر گاڑی پٹن کوہستان کے علاقے میں سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی ہے. اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق…

Read More

باپ بچے کے نان نفقے کی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتا: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے نان و نفقہ سے متعلق ایک کیس میں قرار دیا ہے کہ مالی تنگی یا کوئی نجی معاہدہ بھی باپ کی اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری کو ختم نہیں کر سکتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نان و نفقہ سے متعلق کیس میں اختر حسین اعوان نامی شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تاریخی تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ مالی تنگی یا کوئی نجی معاہدہ بھی باپ کی اپنے نابالغ بچے…

Read More

پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کی تیاری: پاکستان میں 4 بڑے ڈیموں کی تعمیر تیز

پاکستان نے ملک میں پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور موسماتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے چار بڑے ڈیموں کی تعمیر کے کام کو تیز کر دیا ہے جس سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 80 لاکھ ایکڑ فٹ سے زیادہ کا اضافہ ہوگا. سرکاری میڈیا کے مطابق ان منصوبوں میں دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، کرم تنگی ڈیم اور نئی گاج ڈیم شامل ہیں. رپورٹ کے مطابق، ان ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف پانی کی دستیابی میں بہتری آئے گی بلکہ سیلاب…

Read More

بجٹ 2026: کھانے پینے کی بنیادی اشیاء پر بھاری ٹیکسز کم نہ ہونے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو اشیائے خورونوش پر بڑے پیمانے پر ریلیف ملنے کا امکان کم نظر آ رہا ہے۔ حکام کے مطابق حکومت نے کھانے پینے کی بنیادی اشیاء پر عائد سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹیز اور دیگر محصولات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا بدستور مہنگی رہ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2026 میں عام صارفین کو روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں فوری ریلیف ملنے کے امکانات محدود ہو گئے…

Read More