اسلام آباد کی فضا میں جب ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبر سنائی دی تو یوں محسوس ہوا جیسے طویل اندھیری رات کے بعد اُفق پر روشنی کی ایک مدھم سی لکیر ابھر آئی ہو، اگرچہ یہ بات چیت کسی حتمی معاہدے پر نہ پہنچ سکی مگر اس نے ایک بار پھر یہ […]
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم پر پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر11 پوائنٹس جوڑ کر سر فہرست اور ناقابل شکست پشاور زلمی اپنے6 میچز میں 5 فتوحات حاصل کر چکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف میچ بارش کی نظرہونےپر پشاور زلمی کوایک […]
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اربوں مالیت کی کرنسی بھی برآمد کرلی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خرید وفروخت میں ملوث 4 […]
امریکا نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ناکہ بندی کے بعد سے چار جہاز ایرانی بندرگاہ سے گزرے ہیں۔ عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بتایا کہ ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی کو 24 گھنٹے گزر گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا […]
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزے کیلیے اسٹاف لیول کا معاہدہ طے ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تیسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی […]
امریکا کی ثالث میں ہونے والے لبنان اور اسرائیل کے جنگ بندی مذاکرات ختم ہوگئے جس کے بارے میں اسرائیلی سفیر نے بڑا دعویٰ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات کے اختتام کے بعد اسرائیل کے امریکا میں سفیر یخئیل لیٹر نے صحافیوں کو تفصیلات بتائیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ تینوں ممالک (امریکا، لبنان اور […]
قطر نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ثالثی کا کردار بھی ادا نہیں کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ قطری ترجمان ماجد الانصاری نے کہا […]
امریکا میں چہرہ پہچاننے والے ایک اے آئی سافٹ ویئر کی غلطی کی وجہ سے خاتون کو بینک فراڈ کیس میں چھ مہینے جیل میں گزارنے پڑ گئے۔ 50 سالہ اینجلا لِپس کو گزشتہ برس جولائی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب نارتھ ڈیکوٹا میں پولیس نے مصنوعی ذہانت کا آلہ استعمال کرتے ہوئے […]
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ریگی ناردرن بائی پاس کے قریب فتنہ الخوارج کے […]
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون گزشتہ ایک روز سے مسلسل عالمی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ اس تناظر میں انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے بھی ٹیلیفون پر […]