وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں میجر واصف حسین شاہ شہید، میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ میجر واصف حسین شاہ شہید کی 11ویں اور میجر […]
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا شکایتی بیان، بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا جبکہ بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔ بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی […]
کیلیفورنیا کے گرم ترین صحرائی علاقے ڈیتھ ویلی میں ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جو فطرت کے تمام اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے وہاں بڑھتا ہے جہاں زیادہ تر جانداروں کی بقا ممکن نہیں۔ یہ پودا Tidestromia oblongifolia ہے جو سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ یہ انتہائی درجہ حرارت میں […]
شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد بی ایریا قبرستان کے قریب موٹرسائیکل سوار مشتبہ ملزمان کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس میں زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ […]
اسرائیلی فورسز نے حیبرون کے قدیمی شہر میں کرفیو عائد کر دیا اور تاریخی ابراہیمی مسجد کو مسلم عبادت گزاروں کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ غیر قانونی آبادکار یہودی تعطیلات منا سکیں۔ مقامی سرگرم کارکنوں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح سے قدیمی شہر کے مختلف محلے میں کرفیو نافذ کر رکھا […]
پاکستان کاای کامرس کاشعبہ آئندہ پانچ برس میں ہزاروں روزگارکے مواقع پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے، تاہم ماہرین نے خبردارکیاہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر انسانی وسائل کی ترقی، اسکلڈورک فورس کی کمی اور تربیتی نظام کی بکھری ساخت کو درست نہ کیا تو یہ صلاحیت عملی شکل اختیار نہیں کرسکے گی۔ تیز رفتار […]
روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں استحکام کا قیام روس کی اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ […]
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا یاسین آباد میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے فلیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل پر واقع […]
پنجاب بھر میں اسموگ نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے، جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو ترانوے تک پہنچنے کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ کراچی بھی […]
سابق رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔ ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہم پوری […]