برطانوی ہائی کمشنر کا سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ (Jane Marriot) نے تین رکنی وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، سیکیورٹی تعاون اور عالمی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جین میرٹ نے کہا کہ […]

اختیارات کے غلط استعمال پر سول جج و مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ معطل

قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کے حکم پر سول جج و مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ کو معطل کر دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایم آئی ٹی ون حلیم احمد نے حکم جاری کیا۔ احکامات کے مطابق معطل مجسٹریٹ پر مس کنڈکٹ، نااہلی اور اختیارات […]

چاروں صوبوں سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامیاب

بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ حتمی نیتجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لیکر […]

وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن؛ شہباز شریف آج آئی ٹی پروگرام کا اجرا کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے سلسلے میں آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج کریں گے۔ ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت  آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج ہوگا، جس کا باضابطہ افتتاح  وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ پروگرام کا مقصد ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی اور […]

مہلک اسہال کی بیماری کن افراد کو زیادہ نشانہ بناتی ہے؟

حالیہ طبی تحقیق کے مطابق سفید فام افراد ایک خاص مہلک اسہال کی بیماری Clostridioides difficile انفیکشن سے دیگر کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق امریکا کے ماہرین نے کی جس کے نتائج جرنل آف انفیکشن اینڈ پبلک ہیلتھ اور دیگر سائنسی جریدوں میں شائع ہوئے۔ یہ انفیکشن ایک خطرناک بیکٹیریا سے ہوتا ہے […]

سندھ ہائیکورٹ: سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست […]

طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن، راہداری کھولنے کی تیاریاں مکمل

طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ […]

جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع 

جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  نے سیدہ سکینہ بخاری کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ  جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین آج سماعت کریں گے۔ زلفی […]

شمشان گھاٹ سے متعلق کیس؛ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی، پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دیے کہ […]

کراچی؛ حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار

بوٹ بیسن پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث مطلوب و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا جو کہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار […]