تحفظات سے وفاق کو آگاہ کردیا، کراچی کےلیےکام کیا جائے تو خوش ہوں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔ […]

مری: جنگلات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔  پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ترجمان کے مطابق […]

راشد خان کا متعصابہ رویہ، پاکستان کے خلاف ٹوئٹ کے ساتھ ایک اور غلط حرکت

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔ افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ […]

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگئی،  اس کے علاوہ دفعہ 144 کے تحت […]

پاکستان کے پہلے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل 

سپارکو کی جانب سے اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ “HS-1” خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ کل 19 نومبر کو چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ […]

فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، وڈیوز بنانے پر پابندی کےلیے درخواست دائر 

فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور وڈیوز بنانے پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ایک شہری نے فیصل مسجد کی حرمت کے تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز سے مشاہدے […]

پاکستان کا جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے کا مشن، تیاریاں جاری

پاکستان ٹیم ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے فتح کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی دوسرے میچ میں بھی فتح کے لیے پر امید ہیں۔ قومی اسکواڈ نے راولپنڈی اسٹیڈیم […]

اسلام  آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری؛ چیف جسٹس سمیت 9 ججز سماعت کریں گے

ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 20 تا 24 اکتوبر 9 ججز سنگل بینچز میں مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 3 ڈویژن بینچ اور ایک اسپیشل ڈویژن بینچ کیسز کی […]

48 گھنٹوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، عطا اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی اور جنوی وزیرستان میں خوارج گل بہادر گروپ پر جوابی حملوں میں 100 سے زائد خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے نزدیک شمالی […]

وزیر خارجہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلیٰ سطح کے  روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری […]