برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب پاکستان کے نامزد سفیر برائے رومانیہ، الیاس محمود نظامی نے بھی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔
وزیرِ خارجہ نے محمود نظامی کی بطور ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) خدمات کو سراہا اور انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کے فروغ اور وسعت کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔