پاکستان میں سعودی عرب کے اشتراک سے سے گو اے آئی ہب کا افتتاح

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے گو اے آئی ہب پاکستان کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

گو اے آئی ہب کا قیام ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کی سمت ایک تاریخی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ پیش قدمی وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سعودی کمپنی “گو ٹیلی کام” کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے اس اہم شراکت داری کو عمل میں لانے کےلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور سی ای او گو ٹیلی کام یحییٰ بن صالح المنصور نے شرکت کی۔

تقریب میں ایس آئی ایف سی کے سینئر حکام اور پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ یحییٰ بن صالح المنصور نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے طویل المدتی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ معاہدہ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ ریاض کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا ایک تسلسل ہے۔

تقریب میں مفاہمتی یادداشتوں میں ڈیٹا سینٹر، اے آئی انفراسٹرکچر اور ٹیلنٹ ہب کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ آئی ٹی نے دوطرفہ ارادوں کو عملی شراکت داریوں میں بدلنے کی نئی مثال قائم کی۔

Similar Posts