پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کا مکمل جائزہ لیں گے: بھارت

بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بدھ کو طے پانے والے ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ کا مکمل جائزہ لے گا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق انڈیا نے معاہدے کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے قومی مفادات کے […]

ایئر انڈیا حادثہ: ہلاک مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنی پر مقدمہ کردیا

بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کے طیارے کو تین ماہ قبل پیش آنے والے حادثے میں ہلاک مسافروں کے لواحقین نے مقدمہ درج کرادیا ہے، جس میں انہوں نے حادثے کا ذمہ دارامریکی کمپنیوں کو ٹھہرایا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ مقدمہ امریکا کی ریاست ڈیلویئر کی سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا […]

آریان کی کیمرے سے شاہ رخ خان کی پاپرازی کے ساتھ دلکش تصاویر وائرل

شاہ رخ خان کے بیٹے، آریان خان اپنے ڈیبیو شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔ بدھ کی شب ممبئی میں شو کی پریمیئر کے لیے بالی ووڈ کے بڑے ستارے جمع ہوئے جن میں مادھوری ڈکشت، انیل کپور، فرح خان، عالیہ بھٹ […]

سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ کے لیے کسی بھی جارح کے خلاف متحد رہیں گے، سعودی وزیر دفاع

سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے ہونے کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ سعودی وزیرِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ کے لیے کسی بھی جارح کے خلاف […]

عائشہ عمر نے ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنے آنے والے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان دعووں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ دی کرنٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں عائشہ عمر نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا […]

ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو بڑا مالی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 ارب تک کا مالی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت […]

’وہ بالکل ٹھیک تھا‘، عمرشاہ کے غمزدہ چاچو کا ویڈیو بیان وائرل

پاکستان کے انتہائی کم عمر مگر نہایت مقبول سوشل میڈیا اور ٹی وی اسٹار عمر شاہ کے چاچو نے اُن کے آخری لمحات کی تفصیلات شئیر کردیں۔ عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کو شدید غم نے گھیر لیا ہے۔ حال ہی میں اُن کے چاچو نے میڈیا […]

امریکا کا فلسطین نواز طالبِ علم محمود خلیل کو جلاوطن کرنے کا حکم

امریکی ریاست لوئزیانا کی ایک امیگریشن عدالت نے فلسطین نواز احتجاجی رہنما اور کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالب علم محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق خلیل کو الجزائر یا متبادل طور پر شام بھیجا جائے گا۔ عرب نیوز کے مطابق امیگریشن جج جیمی کومانز نے 12 ستمبر […]

افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی […]

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب؛ کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا، فصلیں تباہ

سندھ میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا ہے، گھروں میں پانی داخل ہونے کے ساتھ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ سیلابی ریلا آنے کے بعد دیہاتیوں کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کندھ کوٹ میں سیلابی پانی سے 80 […]