’مدرسے کے ظالموں نے میرے بچے کو پانی تک نہیں دیا‘: سوات کا فرحان… جو علم کی تلاش میں مدرسے گیا، لیکن لاش بن کر لوٹا

مدین کے پہاڑوں سے اُٹھنے والی ایک معصوم آواز، چودہ سالہ فرحان… جسے والدین نے دین کی روشنی کے لیے سوات کے چالیار مدرسے بھیجا، واپس آیا تو ایک بےجان جسم تھا، چہرے پر نیلے نشانات، کمر پر تشدد کے زخم، اور آنکھوں میں زندگی کے بجائے سناٹا تھا۔ تین دن پہلے پیش آنے والا […]

فلرز یا سرجری، کومل میر کا چہرہ کیوں بدلا؟ اداکارہ نے سب کچھ بتادیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل کومل میرنے فلرز یا کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری کی تردید کرتے ہوئے اپنی حالیہ تبدیلی کی وجہ وزن میں اضافہ بتایا ہے۔ کومل میر نے جب“مس ویٹ پاکستان“ سے شوبز میں قدم رکھا تو وہ دبلی پتلی جسامت اور معصوم شکل کے باعث مداحوں میں فورا توجہ حاصل کرنے میں […]

چالیار مدرسہ طالبعلم قتل: ’بچہ گھر والوں کو بتاتا رہا کہ قاری جنسی خواہشات کا تقاضہ کر رہا ہے لیکن کسی نے اعتبار نہیں کیا‘، نانا

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں واقع چالیار مدرسے میں گزشتہ روز بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والا طالبعلم فرحان زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس اندوہناک واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا، جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کو سیل کردیا، دو ملزمان کو گرفتار […]

کلاؤڈ برسٹ (بادل کا پھٹنا) کیا ہے اور ایسا گلگت بلتستان میں بار بار کیوں ہو رہا؟

گلگت بلتستان کے علاقے سکردو اور ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں بار بار ہونے والے ’کلاؤڈ برسٹ‘ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ لیکن جو پہلے اس تواتر سے نہ ہوا وہ اب کیوں ہو رہا ہے؟ آئیے اسے سمجھتے ہیں۔ ”کلاؤڈ برسٹ“، یا بادل کا پھٹ جانا، ایک ایسا قدرتی واقعہ ہے جسے سن […]

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر بات چیت کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے آج وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کی گئی، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر کے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ […]

غزہ میں مزید 10 افراد بھوک و پیاس سے شہید، شہداء میں 80 بچے شامل

غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد بھوک اور پیاس کے باعث شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک بھوک سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 111 ہو چکی ہے جن میں 80 بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر اسرائیلی […]

ترکیہ کے جنگل میں لگی آگ 10 فائر فائٹرز نگل گئی

وسطی ترکیہ کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں 10 فائر فائٹرز جاں بحق جبکہ 14 شدید جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ترک وزیر زراعت و جنگلات کے مطابق جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں، اور درجنوں […]

موت کے بعد حمیرا اصغر کی واٹس ایپ ’ڈی پی‘ کیسے غائب ہوئی؟ سوال نے تفتیشی ٹیم کو الجھا دیا

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کئی ماہ پرانی لاش ملنے کے بعد اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت معمہ بنتی جا رہی ہے۔ اداکارہ کی پراسرار گمشدگی، ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں اور لاش کے ساتھ برآمد ہونے والے مشکوک شواہد نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ […]

چوری شدہ پینٹنگ کی 50 سال بعد اٹلی واپسی کا دلچسپ قصہ

ایک نایاب اطالوی پینٹنگ، جو 16ویں صدی کے معروف مصور انٹونیو سولاریو کی تخلیق ہے، بالآخر 50 برس بعد اپنی جائے پیدائش، شمالی اٹلی کے شہر بیلونو، واپس پہنچا دی گئی ہے۔ یہ پینٹنگ ’مڈونا اینڈ چائلڈ‘ 1973 میں بیلونو کے سِوک میوزیم سے چوری ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کا کوئی اتا پتہ […]

تیل کی قیمت نیچے لانا چاہتے ہیں، امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والوں کو زیادہ ٹیرف دینا پڑے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کو مزید نیچے لانے کے خواہاں ہیں کیونکہ امریکہ کے پاس دنیا کے سب سے بڑے توانائی ذخائر موجود ہیں۔ واشنگٹن میں منعقدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے عالمی تجارتی پالیسیوں، توانائی معاہدوں […]