گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلابی ریلے میں مکانات تباہ

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کے دوسرے اسپیل نے تباہی مچا دی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی صورتحال سے متعدد مکانات تباہ اور مویشی بہہ گئے۔ ادھر اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش سے مختلف حادثات میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ […]

ایس ایم تنویر کا پنجاب میں کمرشل پراپرٹی کے کرایہ پر 16 فیصد جی ایس ٹی پر اظہارِ تشویش

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے پنجاب میں کمرشل پراپرٹی کے کرایہ پر 16 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کاروباری لاگت میں اضافہ کرے گا اور سرمایہ کاری کے ماحول کو متاثر کرے گا۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی […]

روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 741 میزائل داغ دیے

روس نے ایک اور بڑے حملے میں یوکرین پر741 میزائل داغ دیئے۔ یوکرین میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس نے ایک اور بڑے حملے میں یوکریین پر مجموعی طور پر 741 میزائل ہتھیار داغے، جن میں 728 جنگی اور گمراہ کن ڈرونز، سات Kh-101/اسکندر- کے کروز میزائلز اور 6 […]

سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ مالی […]

کراچی کے علاقے لیاری میں مخدوش عمارت کو گرانے کا عمل جاری، ملحقہ عمارت سیل

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں چار جولائی کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد حکام نے متاثرہ اور قریبی عمارتوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہیں۔ ایس بی سی اے کی جانب سے ملحقہ ایک اور مخدوش عمارت کو گرانے کا عمل جاری ہے، تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کو ضائع […]

علی امین گنڈاپور کو اندرونی خطرہ نہیں، بیرونی سازش ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے، سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اندرونی خطرہ نہیں، بیرونی سازش ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی پارٹی میں شمولیت پراعتراض بے معنی ہے۔ دوسری جانب طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان […]

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں تولہ […]

پاکستان اور ترکیہ تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

ترک وزیرخارجہ اور وزیردفاع کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ترکیہ تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ منفرد تعلقات ہیں۔ […]

سی ڈی اے ترمیمی بل کا معاملہ؛ شازیہ مری کا اظہارِ برہمی، طلال چوہدری کا بھرپور دفاع

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شازیہ مری اور طلال چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان کیا۔ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی […]

خیبرپختونخوا کی جامعات شدید مالی بحران کا شکار، تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر اساتذہ اور عملہ پریشان

خیبرپختونخوا کی اعلیٰ تعلیمی جامعات اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں، جہاں متعدد جامعات کے اساتذہ، وزٹنگ فیکلٹی اور دیگر ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہیں مل سکیں۔ جامعہ پشاور، زرعی یونیورسٹی اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی چارسدہ سمیت متعدد ادارے مالی بدحالی کا شکار ہیں، جس کے باعث […]