سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اندرونی خطرہ نہیں، بیرونی سازش ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی پارٹی میں شمولیت پراعتراض بے معنی ہے۔ دوسری جانب طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنا چاہیے۔ دیکھیں کہ ان کے والد نے ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی تحریکوں میں شرکت ہر فرد کا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی شمولیت پراعتراض بے معنی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی اندرونی خطرے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیرونی سازش ہوئی تو اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنا چاہیے۔ دیکھیں کہ ان کے والد نے ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا۔ لوگوں کے بچوں کوسڑکوں پرلاتے ہیں
طلال چوہدری نے کہا کہ اپنے بچے گولڈ اسمتھ کے دیے ہوئے پیسے سے عیش کر رہے ہیں، لوگوں کے بچوں کو کیلوں والے ڈنڈے لانے کا کہتے ہیں، اپنے بچے لندن کی ڈھنڈی ہواؤں میں ہیں۔