صدر آصف علی زرداری نے بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کردیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ بینظیر ہنرمند پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ ہنر بھی فراہم کیا جا رہا ہے، […]

13 سال میں 5 کروڑ کی چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ پکڑی گئی

کراچی کےعلاقے کلفٹن میں گھر سے 5 کروڑ چوری کرنیوالی گھریلو ملازمہ پکڑی گئی، 13 سال سے چوریاں کرنے والی گھریلو ملازمہ نے 5 کروڑ سے زائد کی رقم سے کراچی اور پنجاب میں فلیٹ، پلاٹ، دکانیں اور گاڑیاں خریدیں اورمالکان کوکانوں کان خبر نہ ہوئی، پولیس نے تقریبا سوا کروڑکی ریکوری کرلی ہے۔ کراچی […]

کراچی میں 7 سالہ بچی کے قتل کا معاملہ معمہ بن گیا، اہلِ خانہ انصاف کیلئے دربدر

سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرہ گوٹھ کی سات سالہ بچی صدف مبینہ طور پر پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئی۔ واقعے کو اڑتالیس گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے، تاہم تاحال قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچا […]

کوئٹہ کے قریب جنگل پیر علیزئی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اورحساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان (سی ٹی ڈی) کے مطابق کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی […]

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر امریکی سینیٹرز نیتن یاہو پر پھٹ پڑے

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت پر امریکہ کے بااثر سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس وین ہولن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران […]

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہاکی نیشنز کپ کا فائنل جاری

پاکستان ہاکی ٹیم کا ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ جاری ہے۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ قومی ہاکی ٹیم […]

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس، وزیراعظم کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیٹ رکاوٹ بن گیا۔ بار بار خراب ہوتا رہا۔ ادائیگی کے بغیر میٹنگ ایپ استعمال کرنے کے باعث وزیراعظم کو انتظار کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے کہا ایک ملک کا دورہ کرنا تھا لیکن اس کیس […]

منشیات فروشوں کی سرپرستی میں پولیس افسران ملوث ہیں، وزیرداخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کہتے ہیں منشیات فروشوں کی سرپرستی میں پولیس افسر ملوث ہیں۔ ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ نارکوٹکس فورس بنائی جارہی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالتیں کم کرکے نارکوٹکس کورٹس بنائیں گے۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے بتایا کہ پولیس افسر منشیات میں ملوث […]

’لچک کا مظاہرہ کریں،‘ روسی صدر کا ایران اور اسرائیل کو مشورہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل لچک دکھائیں، تنازع کے حل کے راستے اور طریقے موجود ہیں۔ اسرائیل کو کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ روسی صدر روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ […]

مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل اسپتال لاہور کا خفیہ دورہ

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر لاہور کے جنرل اسپتال کا خفیہ دورہ کیا۔ مریم اورنگزیب عام شہری کا روپ دھار کر ماسک پہن کر اسپتال کی ایمرجنسی، مختلف وارڈز، میڈیکل، گائنی اور لیبر رومز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے طبی […]