اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی فضائیہ کا انتہائی حساس ”ڈومز ڈے“ طیارہ (E-4B نائٹ واچ) غیر معمولی پرواز کے بعد منگل کی رات جوائنٹ بیس اینڈریوز میں واشنگٹن کے قریب لینڈ کر گیا، جس کے بعد اس کی تعیناتی پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ طیارہ […]
ڈیرہ مراد جمالی میں منگولی تھانے کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی […]
شہر قائد میں ٹریفک حادثہ دو قیمتی جانیں نگل گیا۔ راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار بجری سے لوڈ ڈمپر ڈبل کیبن گاڑی پر الٹ گیا، حادثے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین، ایک مرد اور ایک بچی زخمی ہوئے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے گاڑی سے نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ […]
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں انجام پائی، جسے صدر ٹرمپ نے اپنے لیے باعثِ عزاز قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں لیڈرز نے متعدد اور وسیع معاملات پر خوشگوار ماحول میں […]
سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے تیسرے روز شاعری، طنز و مزاح اور شور شرابے کا ملا جلا منظر دیکھنے میں آیا۔ حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر لفظی وار کیے، وزیر اعلیٰ نے شعر دوبارہ سننے کی فرمائش بھی کر دی۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے تیسرے روز کا آغاز اراکین […]
مانسہرہ: وادیٔ کاغان کے مقام مہانڈری میں پل کی تنصیب کے باعث چھ کلومیٹر طویل ٹریفک جام لگ گیا، درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً پانچ گھنٹوں سے مہانڈری کے مقام پر پھنسی ہوئی گاڑیوں میں موجود ہیں، اور نہ کوئی متبادل راستہ دیا گیا۔ وادیٔ کاغان کے خوبصورت سیاحتی […]
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز ود عامر ضیا“ میں کراچی کے مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جا رہا ہے اور شہر کے مسائل حل کرنے […]
تہران میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے میں بھارتی حکومت نے کشمیری طلبہ کو ایران میں بے آسرا چھوڑ دیا، تہران اور اہواز کے ہاسٹلز میں سائرنوں کی گونج میں کشمیری طلبہ بے یارو مددگار ہیں، کے ایم ایس کے مطابق جنگ کے دوران ایرانی شہروں میں کشمیری والدین اپنے بچوں کے لیے ٹیلی فون […]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علاقائی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے احتجاج ملتوی کیا ہے، وفاقی بجٹ، قرض پالیسی اور بانی کے ساتھ روا سلوک پرانہیں تحفظات ہیں، بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا […]
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا نے جیسے جنگ رکوائی ویسے مسئلہ کشمیر بھی حل کرے، جو چاہیں گے اپنے دفاع میں کریں گے، بھارت کو تشویش ہورہی ہے، تو ہونے دیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو اگر کھرک […]