حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ پہلی حج پرواز سعودی عرب کے مقدس شہر جدہ سے پی آئی اے کی پرواز PK-732 کے ذریعے 340 عازمین حج کو لے کر صبح 3 بج کر 12 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر […]

میٹا کی ’سُپر انٹیلی جنس‘ کیا ہے؟ اس پر کام کیلئے مارک زکربرگ ذاتی طور پر لوگ کیوں چن رہے ہیں؟

میٹا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے پرعزم میدان ”مصنوعی عمومی ذہانت“ (AGI) میں براہِ راست قیادت سنبھال لی ہے۔ ”دی نیویارک ٹائمز“ اور ”بلوم برگ“ کے مطابق زکربرگ خود ایک نئی ”سپر انٹیلی جنس“ ٹیم تشکیل دے رہے ہیں، جس کے ارکان کو حیران […]

اپنی خوراک میں خشک ناریل کیوں شامل کرنا چاہیے؟

ناریل ہندوستانی کچن اور گھریلو غذاؤں میں ایک اہم جزو ہے اور اس کے تمام حصے ہمارے لیے مختلف طریقوں سے فائدہ مند ہیں۔ ناریل کا پانی ہمیں الیکٹرولائٹس فراہم کرتا ہے، ناریل کا تیل ہمارے بالوں اور کھوپڑی کو ہائیڈریٹ کرتا ہے، جبکہ ناریل کا گودا پکوانوں میں ذائقہ بڑھاتا ہے۔ میٹھے ذائقے اور […]

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جب کہ […]

کالج داخلہ امتحانات: چین میں اے آئی چیٹ بوٹس اور ٹولز عارضی طور پر بند

چین میں ملک گیر سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس اور ان کے متعدد فیچرز عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام ”گاؤکاؤ“ (Gaokao) کے دوران کیا گیا ہے، جو کہ چین کا سب سے اہم تعلیمی داخلہ امتحان ہے۔ اس امتحان میں لاکھوں طلبہ شرکت کرتے ہیں […]

آفاق احمد کے خلاف اشتعال انگیزی کیس، فردِ جرم ایک بار پھر مؤخر

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد اور دیگر 11 ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر، کنٹینر نذر آتش کرنے اور چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی، تاہم عدالت میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت […]

مودی پر جنگی جنون طاری، 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری

بھارتی وزارت دفاع نے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے پیش کردی۔ بھارتی فوج کیلئے ”کوئیک ری ایکشن سرفیس-ٹو-ائیر میزائل سسٹم“ (QRSAM) خریداری کی منظوری لی جائے گی۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نیوز کے مطابق، ’اس دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے […]

امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب، ’ہندو امریکن فاؤنڈیشن‘ مودی سرکار کی آلہ کار

مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بُنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔ برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ کے مطابق امریکہ کے فریمانٹ گوردوارے نے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا، فریمانٹ گوردوارے نے امریکی محکمہ […]

صرف دو اجزاء سے اپنے میک اپ برشز کو دوبارہ نیا بنائیں

میک اپ برشز اگر باقاعدگی سے یا درست طریقے سے نہ دھوئے جائیں، تو ان میں خفیہ بیکٹیریا جمع ہو سکتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا جلدی مسائل جیسے مہاسے، دانے اور حتیٰ کہ انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ دو گھریلو اجزاء سے بنایا گیا ایک ہوم میڈ پیسٹ اس کام کے لیے بہترین ثابت ہو […]

ہمارے ساتھیوں کو ان کے وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا، گریٹا تھنبرگ

اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والی امدادی کشتی کو روکنے، سماجی کارکنوں کو حراست میں لینے اور بعض کو ملک بدر کرنے کے واقعے کے بعد معروف ماحولیاتی مہم جو گریٹا تھنبرگ واپس سویڈن پہنچ گئی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ”اے ایف پی“ کے مطابق، تھنبرگ اور دیگر رضاکار بین الاقوامی پانیوں میں […]